سورة الزمر - آیت 2
إِنَّا أَنزَلْنَا إِلَيْكَ الْكِتَابَ بِالْحَقِّ فَاعْبُدِ اللَّهَ مُخْلِصًا لَّهُ الدِّينَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
ہم نے تیری طرف سچائی سے کتاب نازل کی ہے پس تو ایسے خدا کی عبادت کر کہ خالص اسی کی عبادت ہو ۔
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(٢) قرآن کی حقانیت بیان کرنے کے بعد دعوت اسلامی کے مقصد اصلی کی نشان دہی کی ہے یعنی اللہ کی عباسدت کرنا اور دین کواسی کے لیے خالص کرنا۔