سورة الصافات - آیت 18

قُلْ نَعَمْ وَأَنتُمْ دَاخِرُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

تو کہہ ہاں اور تم ذلیل ہوگے۔

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(٤) آخرت کے بارے میں کفار یہ شبہ پیش کرتے کہ آخرت ممکن نہیں اس لیے مرنے کے بعد انسان کا جی اٹھنا محال ہے ان کے جواب میں فرمایا کہ ہم نے انسان کو مٹی سے پیدا کیا ہے پھر جس نے پہلی مرتبہ انسان کو مٹی سے پیدا کیا ہے وہ اسے دوبارہ بھی پیدا کرسکتا ہے۔