سورة فاطر - آیت 14

إِن تَدْعُوهُمْ لَا يَسْمَعُوا دُعَاءَكُمْ وَلَوْ سَمِعُوا مَا اسْتَجَابُوا لَكُمْ ۖ وَيَوْمَ الْقِيَامَةِ يَكْفُرُونَ بِشِرْكِكُمْ ۚ وَلَا يُنَبِّئُكَ مِثْلُ خَبِيرٍ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اگر تم انہیں پکارو تو وہ تمہاری پکار نہ سنیں اور جو سنیں تو جواب نہیں دے سکتے اور قیامت کے تمہارے شرک کا انکار کریں گے اور خبردار (سچے) کی مانند تجھے کوئی خبر نہ دے گا

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(٥) آیت ١٤ میں قیامت کے دن ان معبودوں کی بے بسی بیان کی ہے کہ قیامت کے دن ان کے یہ معبود ان کے شرک کی تردید کریں گے اور اپنی عبادت کرنے والوں سے بے زاری کا اعلان کریں گے جس سے معلوم ہوا کہ اللہ کا شریک نہیں ہے اور یہ مزعومہ رب اور دیوتا سب باطل ہیں۔