سورة سبأ - آیت 22

قُلِ ادْعُوا الَّذِينَ زَعَمْتُم مِّن دُونِ اللَّهِ ۖ لَا يَمْلِكُونَ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ فِي السَّمَاوَاتِ وَلَا فِي الْأَرْضِ وَمَا لَهُمْ فِيهِمَا مِن شِرْكٍ وَمَا لَهُ مِنْهُم مِّن ظَهِيرٍ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

تو کہہ خدا کے سوا جن کے تم مدعی ہو انہیں پکارو ۔ وہ نہ آسمانوں میں ایک ذرہ بھر کے مالک ہیں اور نہ زمین میں اور نہ آسمان وزمین میں ان کی کچھ شرکت ہے ، اور نہ ان میں کوئی اس (خدا) کا مددگار (ف 1) ہے

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(٨) گزشتہ دورکوع میں آخرت کے متعلق بحث تھی اب آیت ٢٢ سے تردید شرک کاموضوع شروع ہورہا ہے اس کے بعد آیت ٢٨ میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نبوت کے عالمگیر ہونے کا اعلان فرمایا ہے۔