سورة السجدة - آیت 26

أَوَلَمْ يَهْدِ لَهُمْ كَمْ أَهْلَكْنَا مِن قَبْلِهِم مِّنَ الْقُرُونِ يَمْشُونَ فِي مَسَاكِنِهِمْ ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ ۖ أَفَلَا يَسْمَعُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

کیا انہیں اس سے ہدایت نہ ہوئی کہ ہم نے کتنی امتیں اس سے پہلے ہلاک کی ہیں ۔ جو اپنے گھروں میں چلتے پھرتے تھے ۔ بےشک اس میں نشانیاں ہیں کیا وہ سنتے نہیں ؟

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(٧) آیت ٢٦ میں کفار قریش کی تنبیہ کی ہے کہ تاریخ کے مسلسل عمل اور تجربے سے سبق حاصل کرو جس قوم نے بھی اللہ کے رسول کو جھٹلایا ہے وہ دنیا سے مٹ گئی، آج تم اپنے پیغمبر سے بار بار عذاب کا مطالبہ کرتے ہو، لیکن یاد رکھو کہ جب وہ عذاب آئے گا تو پھر تم کو سنبھلنے کا موقع نصیب نہیں ہوگا اور اس وقت ایمان لانا لاحاصل ہوگا لہذا اے پیغمبر آپ ان کی تباہی کا کچھ دیرانتظار کریں جیسا کہ یہ لوگ تمہاری تباہی کے منتظر ہیں۔