سورة السجدة - آیت 18

أَفَمَن كَانَ مُؤْمِنًا كَمَن كَانَ فَاسِقًا ۚ لَّا يَسْتَوُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

بھلا جو شخص مومن ہے کیا اس کی برابر ہوجائے گا جو فاسق ہے ؟ ہرگز برابر نہیں ہوسکتے

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(٥) خدا کے حضور میں مجرمین کی پیشی اور اعتراف جرم۔ ان لوگوں نے دنیا کے عیش میں گم ہو کر اس بات کو بھلادیا تھا کہ اپنے رب کے سامنے بھی جانا ہے۔ ان کے بالمقابل ایک دوسراگروہ ہے جو رات بھر عبادت میں مصروف رہتا ہے وہ خوف اور طمع کی حالت میں اپنے رب کو پکارتے رہتے ہیں قرآن کہتا ہے یہ دونوں گروہ برابر نہیں ہوسکتے نہ دنیا میں اپنے طرز فکر وعمل کے اعتبار سے یکساں ہوسکتے ہیں اور نہ آخرت میں ان کے ساتھ یکساں معاملہ ہوگا بلکہ فریق فی الجنۃ وفریق فی السعیر۔