سورة الروم - آیت 55
وَيَوْمَ تَقُومُ السَّاعَةُ يُقْسِمُ الْمُجْرِمُونَ مَا لَبِثُوا غَيْرَ سَاعَةٍ ۚ كَذَٰلِكَ كَانُوا يُؤْفَكُونَ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
جس دن قیامت قائم ہوگی ۔ مجرم قسمیں کھائینگے کہ ہم ایک گھڑی سے زیادہ (دنیا میں نہیں رہے اسی طرح (دنیا میں بھی) پھیرے جاتے تھے
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(١٤) آخرت کی زندگی انسان پر طاری ہوگی تو وہ تمام مدت جو مرنے کے بعد سے نشاۃ ثانیہ تک گزرتی ہے ایسی محسوس ہوگی جیسے ایک بہت قلیل مدت کا درمیانی وقفہ گزرا ہو، یہ حقیقت قرآن نے مختلف تعبیرات میں بیان کی ہے۔