سورة القصص - آیت 43

وَلَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى الْكِتَابَ مِن بَعْدِ مَا أَهْلَكْنَا الْقُرُونَ الْأُولَىٰ بَصَائِرَ لِلنَّاسِ وَهُدًى وَرَحْمَةً لَّعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور تحقیق ان کی امتوں کو ہلاک کرنے کے بعدموسیٰ کو کتاب دی کہ لوگوں کو راہ سمجھانے (ف 1) والی اور ہدایت اور رحمت تھی ۔ کہ شاید وہ نصیحت پکڑیں

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(٩) اب یہاں آیت ٤٣ میں بنی اسرائیل کی تاریخ کے ایک نئے دورکا آغاز ہوتا ہے یہاں پر غربی جانب سے مراد جزیرہ نمائے سینا کا وہ پہاڑ ہے جس پر حضرت موسیٰ کولواح کی شکل میں احکام شریعت دیے گئے تھے یہ علاقہ حجاز کے شمال مغربی جانب میں واقع ہے۔