سورة القصص - آیت 38
وَقَالَ فِرْعَوْنُ يَا أَيُّهَا الْمَلَأُ مَا عَلِمْتُ لَكُم مِّنْ إِلَٰهٍ غَيْرِي فَأَوْقِدْ لِي يَا هَامَانُ عَلَى الطِّينِ فَاجْعَل لِّي صَرْحًا لَّعَلِّي أَطَّلِعُ إِلَىٰ إِلَٰهِ مُوسَىٰ وَإِنِّي لَأَظُنُّهُ مِنَ الْكَاذِبِينَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور فرعون نے کہا ۔ اے درباریو میں تو جانتا نہیں کہ میرے سوا تمہارا کوئی معبود ہو ۔ پس اے ہامان میرے واسطے انگارے کو آگ دے یعنی پکی اینٹیں بنا ، پھر میرے لیے ایک محل تیار کر شاید میں اس محل پر چڑھ کر موسیٰ کے معبود کو جھانک کر دیکھوں ۔ اور میرے خیال میں تو وہ جھوٹا ہے۔
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اس آیت کی تفسیرگزر چکی ہے۔