سورة النمل - آیت 91
إِنَّمَا أُمِرْتُ أَنْ أَعْبُدَ رَبَّ هَٰذِهِ الْبَلْدَةِ الَّذِي حَرَّمَهَا وَلَهُ كُلُّ شَيْءٍ ۖ وَأُمِرْتُ أَنْ أَكُونَ مِنَ الْمُسْلِمِينَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
مجھے یہی حکم ہوا ہے کہ میں اس شہر (مکہ) کے رب کو پوجوں جسے اس نے حرمت دی ہے اور ہر شے اسی کی ہے ۔ اور مجھے حکم ہوا ہے ۔ کہ میں حکم برداروں میں رہوں۔
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(١٦) آخر میں نبی نے اپنامشن بیان فرمایا ہے کہ رب حرم کی عبادت کرنا، مسلم بن کررہنا، اور قرآن پڑھ کرسنانا یہ وہ باتیں ہیں جن پر کاربند رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔