سورة النمل - آیت 70
وَلَا تَحْزَنْ عَلَيْهِمْ وَلَا تَكُن فِي ضَيْقٍ مِّمَّا يَمْكُرُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور تو ان پر غم نہ کر ۔ اور ان کے مکر سے دل تنگ نہ رہ۔
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(١٢) آیت ٧٠ میں نبی کو تسلی دی ہے کہ ان سازشوں سے تنگ دل نہ ہوں عنقریب عذاب کا کچھ حصہ ان پر آکر رہے گا، کفار قریش کے ساتھ یہود بھی سازشوں میں شریک ہورہے تھے اس لیے قرآن کی حفاظت کے سلسلہ میں ان کو بھی مخاطب کیا ہے۔