سورة النور - آیت 44
يُقَلِّبُ اللَّهُ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَعِبْرَةً لِّأُولِي الْأَبْصَارِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اللہ رات اور دن کو پھراتا رہتا ہے ، اس میں آنکھ والوں کے لئے عبرت ہے ۔
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(٣٤)۔ ان لوگوں کو جن کے دل کی آنکھیں اندھی ہوچکی ہیں نشانات قدرت کا مطاعلہ کرنا چاہیے تاکہ اللہ تعالیٰ کے نور کی روشنی سے مستفید ہوسکیں اور ان روشن دلائل کے ذریعہ سے ہدایت ورہنمائی حاصل کرکے صراط مستقیم پر چل سکیں۔