سورة النور - آیت 21
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّبِعُوا خُطُوَاتِ الشَّيْطَانِ ۚ وَمَن يَتَّبِعْ خُطُوَاتِ الشَّيْطَانِ فَإِنَّهُ يَأْمُرُ بِالْفَحْشَاءِ وَالْمُنكَرِ ۚ وَلَوْلَا فَضْلُ اللَّهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُ مَا زَكَىٰ مِنكُم مِّنْ أَحَدٍ أَبَدًا وَلَٰكِنَّ اللَّهَ يُزَكِّي مَن يَشَاءُ ۗ وَاللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
مومنو ! شیطان کے قدموں پر نہ چلو ، اور جو شیطان کے قدموں پر چلے گا ، تو وہ بےحیاء اور بری ہی بات کا حکم دے گا ، اور اگر اللہ کا فضل اور رحم تم پر نہ ہوتا ، تو تم میں سے کوئی بھی کبھی پاک نہ ہوتا ، لیکن اللہ جسے چاہے پاک کرتا ہے ، اور اللہ سننے والا (ف ١) جاننے والا ہے ۔
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اس آیت کی تفسیرگزر چکی ہے۔