سورة الكهف - آیت 102

أَفَحَسِبَ الَّذِينَ كَفَرُوا أَن يَتَّخِذُوا عِبَادِي مِن دُونِي أَوْلِيَاءَ ۚ إِنَّا أَعْتَدْنَا جَهَنَّمَ لِلْكَافِرِينَ نُزُلًا

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

کیا کافر یہ سمجھتے ہیں کہ میرے سوا میرے بندوں کو حمائتی ٹھہرائیں ؟ ہم نے کافروں کی مہمانی کے لئے دوزخ تیار کر رکھی ہے (ف ٢) ۔

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

آیت (١٠٢) سے سلسلہ خطاب پھر منکرین دعوت کی طرف متوجہ ہوگیا ہے اور اس طرف اشارہ کیا ہے کہ ان کی تمام کوششیں اکارت جانے والی ہیں اور کلمہ حق کی کامیابی اٹل ہے۔