سورة الإسراء - آیت 66
رَّبُّكُمُ الَّذِي يُزْجِي لَكُمُ الْفُلْكَ فِي الْبَحْرِ لِتَبْتَغُوا مِن فَضْلِهِ ۚ إِنَّهُ كَانَ بِكُمْ رَحِيمًا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
تمہارا رب وہ ہے جو تمہارے لئے دریا میں کشتیاں چلاتا ہے تاکہ تم اس کا فضل (روزگار) تلاش کرو ، وہ تم پر مہربان ہے ۔
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
پھر آیت (٦٦) سے سلسلہ بیان انسان کی غفلت و گمراہی کے تذکرہ پر متوجہ ہوگیا ہے اور جن حالات کی طرف اشارہ کیا ہے ان کی تشریحات گزشتہ سورتوں کے نوٹوں میں گزر چکی ہیں۔