سورة الحجر - آیت 27

وَالْجَانَّ خَلَقْنَاهُ مِن قَبْلُ مِن نَّارِ السَّمُومِ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور پہلے ہم جنات کو لُو کی آگ سے بنا چکے تھے ۔(ف ٢)

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

نیز فرمایا جو اللہ کے مخلص بندے ہیں ان پر ابلیس کا داؤ چلنے والا نہیں، مغلوب وہی ہوتے ہیں جو راہ عبودیت سے بھٹک گئے۔ قرآن حکیم نے مختلف سورتوں میں نوع انسانی کی پیدائش کا ذکر کیا ہے۔ ضروری ہے کہ ان تمام مقامات پر بحیثیت مجموعی نظر ڈالی جائے اور معلوم کیا جائے کہ اس بارے میں قرآن کی تصریحات کیا کیا ہیں۔ چونکہ آگے چل کر سورۃ ص میں یہ بیان پھر آنے والا ہے اس لیے یہاں صرف ربط مطالب کی تشریح پر اکتفا کرتے ہیں۔ باقی تمام تشریحات سورۃ مذکورہ کے تشریحی نوٹ میں ملیں گی۔ اس آیت میں جان کی پیدائش کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ جان اور جن کے لیے سورۃ جن کا نوٹ دیکھنا چاہیے۔