سورة الرعد - آیت 38

وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا رُسُلًا مِّن قَبْلِكَ وَجَعَلْنَا لَهُمْ أَزْوَاجًا وَذُرِّيَّةً ۚ وَمَا كَانَ لِرَسُولٍ أَن يَأْتِيَ بِآيَةٍ إِلَّا بِإِذْنِ اللَّهِ ۗ لِكُلِّ أَجَلٍ كِتَابٌ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور تجھ سے پہلے ہم نے کتنے رسول بھیجے ۔ اور ان کو ہم نے عورتیں اور اولاد دی اور کوئی رسول بغیر حکم خدا کوئی معجزہ نہیں لا سکا ۔ ہر وعدہ لکھا ہوا ہے (ف ١)

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

آیت (٣٨) میں فرمایا : (لکل اجل کتاب) اس کا ایک مطلب تو وہ ہے جو ہم نے ترجمہ میں اختیار کیا ہے۔ دوسرا یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ہر بات کے مقررہ وقت کے لیے ایک نوشتہ ہے۔ یعنی طے شدہ میعاد ہے اور وہ اس سے پہلے ظہور میں نہیں آسکتی۔