سورة ھود - آیت 5

أَلَا إِنَّهُمْ يَثْنُونَ صُدُورَهُمْ لِيَسْتَخْفُوا مِنْهُ ۚ أَلَا حِينَ يَسْتَغْشُونَ ثِيَابَهُمْ يَعْلَمُ مَا يُسِرُّونَ وَمَا يُعْلِنُونَ ۚ إِنَّهُ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

سنتا ہے ، یہ کافر خدا سے چھپنے کے لئے اپنے سینے لپیٹتے ہیں ، سنتا ہے ، جب وہ اپنے کپڑے اوڑہتے ہیں ‘ خدا ان کی خفیہ وظاہری باتوں سے خبردار ہے ، وہ دلوں کی بات جانتا ہے ۔(ف ٢)

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

چنانچہ آیت (٥) میں فرمایا یہ اپنے سینوں کے بھید چھپاتے ہیں اور نہیں جانتے کہ اس کے علم سے کوئی بات پوشیدہ نہیں۔