سورة البقرة - آیت 115

وَلِلَّهِ الْمَشْرِقُ وَالْمَغْرِبُ ۚ فَأَيْنَمَا تُوَلُّوا فَثَمَّ وَجْهُ اللَّهِ ۚ إِنَّ اللَّهَ وَاسِعٌ عَلِيمٌ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

مشرق اور مغرب اللہ کی ہے پس جدھر تم منہ کرو ‘ وہاں ہی اللہ متوجہ ہے ، بےشک اللہ سمائی والا ہے ، سب کچھ جاننے والا ہے ۔

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

خدا کسی خاص عبادت گاہ کی چار دیواری کے اندر محدود نہیں ہے کہ صرف وہیں اس کی عبادت کی جا سکے۔ جہاں کہیں بھی اسے اخلاص کے ساتھ یاد کیا جائے وہ قبول کرے گا۔