سورة الانفال - آیت 41

وَاعْلَمُوا أَنَّمَا غَنِمْتُم مِّن شَيْءٍ فَأَنَّ لِلَّهِ خُمُسَهُ وَلِلرَّسُولِ وَلِذِي الْقُرْبَىٰ وَالْيَتَامَىٰ وَالْمَسَاكِينِ وَابْنِ السَّبِيلِ إِن كُنتُمْ آمَنتُم بِاللَّهِ وَمَا أَنزَلْنَا عَلَىٰ عَبْدِنَا يَوْمَ الْفُرْقَانِ يَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعَانِ ۗ وَاللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور جان لو کہ جو مال غنیمت لاؤ اس کا پانچواں حصہ اللہ اور رسول اور (ان کے) قرابتیوں ، اور یتیموں اور محتاجوں اور مسافروں کے لئے ہے (ف ١) ۔ اگر تم اللہ پر اور اس پر ایمان لائے ہو جو ہم نے فیصلہ کے دن جس دن دو فوجیں بھڑ گئی تھیں ، اپنی بندے پر نازل کی تھی اور اللہ ہر شئے پر قادر ہے ۔

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اس آیت کی تفسیرگزر چکی ہے۔