سورة البقرة - آیت 2
ذَٰلِكَ الْكِتَابُ لَا رَيْبَ ۛ فِيهِ ۛ هُدًى لِّلْمُتَّقِينَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اس کتاب میں کچھ شک (ف ١) نہیں ہے پرہیزگاروں کے واسطے ہدایت ہے ۔ (ف ٢)
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
یہ کتاب متقی انسانوں پر فلاح و سعادت کی راہ کھولنے والی ہے۔ متقین، قبولیت حق کے لحاظ سے انسانوں کی پہلی قسم