سورة الاعراف - آیت 17
ثُمَّ لَآتِيَنَّهُم مِّن بَيْنِ أَيْدِيهِمْ وَمِنْ خَلْفِهِمْ وَعَنْ أَيْمَانِهِمْ وَعَن شَمَائِلِهِمْ ۖ وَلَا تَجِدُ أَكْثَرَهُمْ شَاكِرِينَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور ان پر آگے اور پیچھے ، اور داہنے اور بائیں سے آؤں گا ، اور تو ان میں بہتوں کو شکر گزار نہ پائے گا۔ (ف ١)
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف1) مقصد یہ ہے کہ شیطان ہر طریق سے گمراہ کرنے کی کوشش کرتا ہے وہ دائیں بائیں اور آگے پیچھے ہر جانب سے حملہ آور ہوتا ہے نیک اور شاکر وہ ہے جو اس کے دام تزویر میں نہیں پھنستا ۔ حل لغات : أَيْمَان: جمع یمین دائیں جانب ، شَمَائِلِهِمْ: جمع شمال ، بائیں طرف ،