سورة الاعراف - آیت 9

وَمَنْ خَفَّتْ مَوَازِينُهُ فَأُولَٰئِكَ الَّذِينَ خَسِرُوا أَنفُسَهُم بِمَا كَانُوا بِآيَاتِنَا يَظْلِمُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور جن کی تول ہلکی ہوگی ، سو وہی ہیں جنہوں نے اپنی جانیں خسارہ میں ڈالیں ‘ کہ وہ ہماری آیات پر ظلم کرتے تھے (ف ١) ۔

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

وزن اعمال : (ف ١) اعمال کا وزن ضرور ہوگا وہ لوگ جن کے نیک اعمال زیادہ ہوں گے بخشش ورحمت کے سزاوار ہوں گے ، اور جن کے اعمال میزان پر پورے نہ اتریں گے ، گھاٹے اور ٹوٹے میں رہیں گے مگر اعمال کے وزن کی صورت کیا ہوگی ہمیں یہ نہیں بتلایا گیا ، کیونکہ اس کا تعلق عالم غیب سے ہے ، البتہ مکافات عمل کے اصول کے مطابق ہمیں یقین ہے کہ محاسبہ قطعی ہوگا ، اور پورے پورے انداز سے ہوگا ۔ حل لغات : مکنکم : مصدر تمکن ثبات ، قرار ۔