سورة البقرة - آیت 86

أُولَٰئِكَ الَّذِينَ اشْتَرَوُا الْحَيَاةَ الدُّنْيَا بِالْآخِرَةِ ۖ فَلَا يُخَفَّفُ عَنْهُمُ الْعَذَابُ وَلَا هُمْ يُنصَرُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

یہ وہی ہیں جنہوں نے دنیوی زندگی آخرت کے بدلے میں خریدی ہے ، ان کا عذاب ہلکا نہ کیا جائے گا ، نہ ان کو کچھ مدد پہنچے گی ۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات: يُخَفَّفُ، مصدر تخفیف ۔ کم کرنا ۔