سورة الانعام - آیت 106
اتَّبِعْ مَا أُوحِيَ إِلَيْكَ مِن رَّبِّكَ ۖ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ۖ وَأَعْرِضْ عَنِ الْمُشْرِكِينَ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
تو اسی وحی پرچل جو تیرے رب سے تجھے آئے ، اس کے سو کوئی معبود نہیں ہے ، اور مشرکوں سے منہ پھیرلے (ف ٤) ۔
تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
(ف ٤) یعنی ان لوگوں کے اعتراضات بالکل سطحی ہیں آپ بلا تاسف کے احکام الہی کو دوسروں تک پہنچاتے رہیں ۔