قُلْ أَنَدْعُو مِن دُونِ اللَّهِ مَا لَا يَنفَعُنَا وَلَا يَضُرُّنَا وَنُرَدُّ عَلَىٰ أَعْقَابِنَا بَعْدَ إِذْ هَدَانَا اللَّهُ كَالَّذِي اسْتَهْوَتْهُ الشَّيَاطِينُ فِي الْأَرْضِ حَيْرَانَ لَهُ أَصْحَابٌ يَدْعُونَهُ إِلَى الْهُدَى ائْتِنَا ۗ قُلْ إِنَّ هُدَى اللَّهِ هُوَ الْهُدَىٰ ۖ وَأُمِرْنَا لِنُسْلِمَ لِرَبِّ الْعَالَمِينَ
تو کہہ کیا ہم اللہ کے سوا اسے پکاریں ، جو ہمارا بھلا برا کچھ نہ کرسکے ، اور اللہ سے ہدایت پاکر کیا ہم الٹے پھرجائیں ؟ اس کی مانند جسے شیطانوں نے جنگل میں بہکا کر حیران کرد یا ہے ، اس کے دوست راہ راست پر بلاتے ہیں ، کہ ہماری طرف آ ، تو کہہ جو خدا کی ہدایت ہے ، وہی ہدایت ہے اور ہمیں حکم ملا ہے کہ ہم رب العالمین کی مانیں ۔
حل لغات : اسْتَهْوَتْهُ: استھوا کے معنی سرگشتہ کرنے کے ہیں یعنی اس کا شیاطین نے سرگشتہ کردیا ہو ۔ حَيْرَانَ: بمعنی سرگشتہ ، پریشان ، سراسیمہ شوریدہ سر ۔