قُلْ إِنِّي عَلَىٰ بَيِّنَةٍ مِّن رَّبِّي وَكَذَّبْتُم بِهِ ۚ مَا عِندِي مَا تَسْتَعْجِلُونَ بِهِ ۚ إِنِ الْحُكْمُ إِلَّا لِلَّهِ ۖ يَقُصُّ الْحَقَّ ۖ وَهُوَ خَيْرُ الْفَاصِلِينَ
تو کہہ مجھے میرے رب سے شہادت پہنچی اور تم نے اس کو جھٹلایا ہے ، میرے پاس وہ چیز نہیں جس کے مانگنے میں تم جلدی کرتے ہو ، اللہ کے سوا کسی کا حکم نہیں ، وہ حق ظاہر کرتا ہے اور وہ ہی اچھا فیصلہ کرنے والا ہے۔ (ف ٣)
(ف3) مقصد یہ ہے کہ اگر دلائل طلب کرتے ہو تو جان لو کہ ﴿إِنِّي عَلَى بَيِّنَةٍ مِنْ رَبِّي﴾مجھے اللہ نے دلیل وبراہین سے بہرۂ وافر عطا کر رکھا ہے ، میں اپنے ہر دعوے کو علی وجہ البصیرت پیش کرسکتا ہوں ، اور اگر عذاب کا مطالبہ ہے تو یہ اللہ کے علم واختیار میں ہے ، خدا جب چاہے گا تم کو حرف غلط کی طرح مٹا دے گا ، اس وقت تم کچھ نہ کرسکو گے ۔ حل لغات : الْفَاصِلِينَ: مادہ فصل بمعنی فیصلہ کرنا ، جمع فاصل ۔