سورة الانعام - آیت 52
وَلَا تَطْرُدِ الَّذِينَ يَدْعُونَ رَبَّهُم بِالْغَدَاةِ وَالْعَشِيِّ يُرِيدُونَ وَجْهَهُ ۖ مَا عَلَيْكَ مِنْ حِسَابِهِم مِّن شَيْءٍ وَمَا مِنْ حِسَابِكَ عَلَيْهِم مِّن شَيْءٍ فَتَطْرُدَهُمْ فَتَكُونَ مِنَ الظَّالِمِينَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور جو اپنے رب کو صبح وشام پکارتے اور اس کا چہرہ تلاش کرتے ہیں ، انہیں مت نکال ‘ ان کے حساب میں تیرا کچھ دخل نہیں ،اورنہ تیرے حساب میں انکاکچھ دخل ہے، کہ تو انہیں اپنے پاس سے نکال دے اور تو ظالموں میں سے ہوجائے ۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات: وَلَا تَطْرُدِ: مادہ طرد ، بمعنی دور رکھنا بہکا دینا ۔