سورة المآئدہ - آیت 84
وَمَا لَنَا لَا نُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَمَا جَاءَنَا مِنَ الْحَقِّ وَنَطْمَعُ أَن يُدْخِلَنَا رَبُّنَا مَعَ الْقَوْمِ الصَّالِحِينَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور ہمیں کیا ہوا کہ ہم اللہ کو نہ مانیں اور جو سچ بات ہمیں ملی اس پر ایمان نہ لائیں ، ہمیں امید ہے کہ ہمارا رب نیک لوگوں میں ہمیں داخل کرے گا ۔ (ف ٢)
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف2) اس آیت میں یہ بتایا ہے کہ قرآن ایمان باللہ اور حق کی دعوت ہے اس لیے اقرار و اعتراف نہ کرنا ، شقاوت وہ بدبختی کے مترادف ہے ۔