سورة المآئدہ - آیت 51

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّخِذُوا الْيَهُودَ وَالنَّصَارَىٰ أَوْلِيَاءَ ۘ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاءُ بَعْضٍ ۚ وَمَن يَتَوَلَّهُم مِّنكُمْ فَإِنَّهُ مِنْهُمْ ۗ إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

مومنو ! تم یہودونصاریٰ کو دوست نہ بناؤ ۔ وہ سب آپس میں ایک دوسرے (ف ٢) کے دوست ہیں اور تم میں سے کوئی ان کو دوست پکڑے گا تو بےشک وہ ان ہی میں سے ہوگا ۔ بےشک اللہ ظالم قوم کو ہدایت نہیں کرتا ۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف2) اولیآء سے مراد وہ دوست ہیں جو تمہیں بددیانتی اور بداخلاقی پر مجبور کردیں ورنہ عام معاشی اور شہری تعلقات میں کوئی مضائقہ نہیں ، ۔ حل لغات : ﴿فَاسِقُونَ﴾: جمع فاسق ۔ احکام خدواندی کی مخالفت کرنے والے ۔