وَكَتَبْنَا عَلَيْهِمْ فِيهَا أَنَّ النَّفْسَ بِالنَّفْسِ وَالْعَيْنَ بِالْعَيْنِ وَالْأَنفَ بِالْأَنفِ وَالْأُذُنَ بِالْأُذُنِ وَالسِّنَّ بِالسِّنِّ وَالْجُرُوحَ قِصَاصٌ ۚ فَمَن تَصَدَّقَ بِهِ فَهُوَ كَفَّارَةٌ لَّهُ ۚ وَمَن لَّمْ يَحْكُم بِمَا أَنزَلَ اللَّهُ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الظَّالِمُونَ
اور ہم نے تورات میں ان کے لئے یوں لکھا ہے کہ جان کے بدلے جان اور آنکھ کے بدلے آنکھ اور ناک کے بدلے ناک اور کان کے بدلے کان اور دانت کے بدلے دانت اور زخموں کا بدلہ برابر ہے پھر جس نے اس بدلے کو معاف کردیا تو وہ اس مجروح (یعنی زخمی کے لئے) کفارہ ہوگیا اور جو کوئی خدا کے نازل کئے ہوئے کے موافق حکم نہ دے وہی ظالم ہیں۔ (ف ٢)
(ف2) اس آیت میں بتایا گیا ہے کہ یہود میں قتل کا قصاص واجب ہے اور اس میں بڑے چھوٹے کی کوئی تخصیص نہیں اور یہودی اس لحاظ سے سخت مجرم ہیں کہ وہ حدود وتعزیرات میں تحریف سے کام لیتے ہیں ۔ حل لغات : الْأَنْفَ: ناک ۔ الْأُذُنَ: کان ۔ السِّنَّ: دانت ۔ الْجُرُوحَ: جمع جرح ۔ بمعنی زخم ۔