سورة المآئدہ - آیت 21

يَا قَوْمِ ادْخُلُوا الْأَرْضَ الْمُقَدَّسَةَ الَّتِي كَتَبَ اللَّهُ لَكُمْ وَلَا تَرْتَدُّوا عَلَىٰ أَدْبَارِكُمْ فَتَنقَلِبُوا خَاسِرِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اے قوم پاک زمین میں جو خدا نے تمہارے لئے رکھ دی ہے داخل ہوجاؤ اور اپنی پیٹھ کی طرف الٹے نہ ہٹو کہ (کہیں (ف ١) تم زیاں کاروں میں ہوجاؤ ۔

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

(ف ١) اس آیت میں موسیٰ (علیہ السلام) نے قوم کو دعوت جہاد دی اور فرمایا کہ اگر خزاں وناکامی سے بچنا چاہتے ہو تو مقام رایما میں بےدریغ داخل ہوجاؤ ، مقصود یہ تھا کہ قوم میں بادشاہت وملوکیت کے جذبات پیدا ہوں اور وہ حاکمانہ زندگی بسر کرنا سکھیں ، (آیت) ” کتب اللہ لکم ُ“ سے مراد فرضیت جہاد ہے ، وعدہ نہیں ۔