سورة الاخلاص - آیت 1

قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

تو کہہ وہ اللہ ایک ہے

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

ف 1: احد کا اطلاق جب اس طریق سے ہو تو اس کے معنی بجزذات صمدیت کے اور کچھ نہیں ہوتے ۔ غرض یہ ہے کہ اس کی ذات ہر نوع کے تکثروتعدد سے پاک ہے *۔ حل لغات :۔ الصمد ۔ ایسی بےنیاز اور بلند ذات جس کی بےنیازی بربنائے ممدوحیت ہو * کفوا ۔ برابر ۔ ہم جنس ۔ مانند ۔ ہمتا *