سورة النصر - آیت 3

فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَاسْتَغْفِرْهُ ۚ إِنَّهُ كَانَ تَوَّابًا

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

تو اب تُو اپنے رب کی تعریف (ف 1) کے ساتھ اس کی تسبیح کر اور اس سے (امت کے) گناہ بخشوا ۔ بےشک وہ بڑا معاف کرنے والا ہے

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

ف 1: فرمایا ۔ چونکہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دین کی نصرت واعانت مقدرات میں سے ہے ۔ اس لئے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حمد وستائش میں مصروف رہیں اور اللہ کے باب میں ہر نوع کے سوہ ظن سے بچیں ۔ یقینا اللہ تو اب اور رحیم ہے *۔