سورة الفیل - آیت 3
وَأَرْسَلَ عَلَيْهِمْ طَيْرًا أَبَابِيلَ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
اور ان پر پرندوں (ف 1) کے جھنڈ کے جھنڈ بھیجے
تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
ف 1: جب وہ حرم کی حد میں پہنچے تو عجیب وغریب پرندوں کے غول کے خول آئے اور انہوں نے کنکریاں مار مار کر ابرہہ کے لشکر کو بدحواس کردیا ان کنکریوں میں کچھ عجیب طرح کی سمیت تھی کہ جس کی وجہ سے ان کو چیچک نکل آئی اور وہیں میدان میں سارالشکر موت کے گھاٹ اتر گیا ۔ اور بقولے وہ کنکر بندوق کی گولی کی طرح لگے ۔ جن سے وہ ساری فوج فی الفور ہلاک ہوگئی *۔