سورة العصر - آیت 1

َالْعَصْرِ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

عصر (اترتے دن) کی قسم۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

سورۃ العصر (ف 1) اس مختصر سی سورت میں انسانیت کی پوری تاریخ مضمر ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ تم عصروزمانہ کے اوراق الٹ جاؤجو قومیں اس معمورہ ارضی پر جلوہ گر ہوئیں ، ان میں تمہیں ایک حقیقت نظر آئے گی اور وہ یہ ہے کہ جن قوموں نے فطرت کے قوانین کی رعایت کی اور اللہ کے احکام کو تسلیم کیا وہ زندہ ہیں اور جنہوں نے مخالفت کی اور سرکشی وبغاوت کا اظہار کیا وہ مٹ گئیں ۔ یہی وہ راز ہے قوموں کے فنا اور بقا کا جس کو اکثر لوگوں نے نہ سمجھا اور ابدی خسارے اور گھاٹے کو خریدلیا ۔