سورة التين - آیت 5
ثُمَّ رَدَدْنَاهُ أَسْفَلَ سَافِلِينَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
پھر ہم نے اسے سب نیچوں سے نیچے پھینک دیا۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات: ثُمَّ رَدَدْنَاهُ۔ یعنی اصل اور فطرت کے اعتبار سے تو انسان نیک اور صالح ہے مگر کبھی کبھی خواہشات کی پیروی میں اس مقام فضیلت سے نیچے اتر آتا ہے ۔