سورة النسآء - آیت 112
وَمَن يَكْسِبْ خَطِيئَةً أَوْ إِثْمًا ثُمَّ يَرْمِ بِهِ بَرِيئًا فَقَدِ احْتَمَلَ بُهْتَانًا وَإِثْمًا مُّبِينًا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور جو کوئی خطا یا گناہ کمائے پھر اس کو بےقصور کے ذمے لگائے تو اس نے صریح گناہ اور بہتان کو آپ اٹھایا ہے ۔(ف ٢)
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف2) اس آیت میں اتہام کے متعلق فرمایا ہے کہ کھلا گناہ ہے ۔ حل لغات : يَرْمِ: باب رمی یرمی ، مصدر رمی ، معنی پھینکنا ۔ ڈالنا ۔