سورة الغاشية - آیت 6
لَّيْسَ لَهُمْ طَعَامٌ إِلَّا مِن ضَرِيعٍ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
ان کے لئے سوائے کانٹے دار گھاس کے اور کچھ کھانا نہیں ہوگا۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات: ضَرِيعٍ۔ ایک قسم کی گھاس ہوتی ہے جو نہایت بدمزہ اور زہردار ہونے کے باعث چار پائے اس کو کھا نہیں سکتے ۔ مگر یہاں مراد وہ کھانا ہے جس میں غذائیت نہ ہو نا۔