سورة الأعلى - آیت 7
إِلَّا مَا شَاءَ اللَّهُ ۚ إِنَّهُ يَعْلَمُ الْجَهْرَ وَمَا يَخْفَىٰ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
مگر جو اللہ (ف 1) چاہے ۔ وہ ظاہر اور چھپے کو جانتا ہے۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
سورۃ الاعلیٰ (ف 1) ﴿سَنُقْرِئُكَ فَلَا تَنْسَى ﴾میں اس چیز کی طرف اشارہ ہے کہ پیغمبر کا دماغ خدا کی جانب سے محفوظ ہوتا ہے اور جہاں تک شرعیات کا تعلق ہے ، اس پر کبھی سہو ونسیان کی کیفیتیں طاری نہیں ہوتیں ۔ ﴿إِلَّا مَا شَاءَ اللَّهُ﴾ کا استثناء تائید کے لئے ہے ۔ یعنی خدا کو یہ منظور نہ ہو کہ پیغمبر (ﷺ) تعلیمات کو بھول جائے ۔ ورنہ دوسری قوت ایسی نہیں جو ذہن پیغمبر پر غالب آسکے ۔