سورة البروج - آیت 10
إِنَّ الَّذِينَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ ثُمَّ لَمْ يَتُوبُوا فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمْ عَذَابُ الْحَرِيقِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
جن لوگوں نے ایمان دار مردوں اور ایمان دار عورتوں کو ستایا ۔ پھر توبہ نہ کی ، ان کے لئے دوزخ کا عذاب ہے اور ان کے لئے جلنے کا عذاب ہے۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات : فَتَنُوا ۔ فتنہ کے معنی دراصل عذاب اور کسی چیز کو آگ میں ڈالنے کے ہیں ۔ یہاں مقصود ہے آزمائش میں ڈالنا۔ الْحَرِيقِ ۔ آگ سوزش۔