سورة التكوير - آیت 11

وَإِذَا السَّمَاءُ كُشِطَتْ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور جب آسمان کی کھال اتاری جائے گی۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات : كُشِطَتْ۔ کشط سے ہے ۔ جس کے معنی کھال اتارنے اور برہنہ کرنے کے ہیں ۔ غرض یہ ہے کہ نظام آسمانی کو درہم برہم کردیا جائے گا ۔