سورة التكوير - آیت 4
وَإِذَا الْعِشَارُ عُطِّلَتْ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور جب دس مہینے کی گابھن اونٹنیاں بیکار پھریں گی۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف 2) ﴿وَإِذَا الْعِشَارُ عُطِّلَتْ ﴾سے غرض یہ ہے کہ وہ وقت اتنا ہولناک ہوگا کہ چوپایہ کی وہ قسم جو مالک کو بہت عزیز ہوتی ہے ، وہ اس سے بھی بےپرواہ ہوجائیگا۔ ﴿وَإِذَا الْوُحُوشُ حُشِرَتْ﴾ یعنی وحشی جانور بھی گھبراجائیں گے اور مارے وحشت اور اضطراب کے جنگلوں میں جمع ہونے شروع ہوجائیں گے ۔