سورة عبس - آیت 14

مَّرْفُوعَةٍ مُّطَهَّرَةٍ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

جو بلند قدر مقدس (ف 2) (پاک) ہیں

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

ف 2: صحف مکرمۃ سے مراد اوراق قرآن ہیں جو عنداللہ مکرم ہیں ۔ اور رفعت اور پاکیزگی میں ممتاز ہیں ۔ اور بایدی سفرۃ سے مقصود صحابہ ہیں جن کے بزرگ اور مقدس ہاتھوں صحابہ ہیں جن کے بزرگ اور مقدس ہاتھوں میں ان کی کتابت ہوئی اور جن کی مساعی سے یہ کتاب حکیم ساری دنیا میں اشاعت پذیر ہوئی *۔ حل لغات :۔ لہ تصدی ۔ آپ اس کے درپے ہوئے ۔ اس کی فکر میں پڑتے ہیں *۔