سورة النازعات - آیت 39

فَإِنَّ الْجَحِيمَ هِيَ الْمَأْوَىٰ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اس کا ٹھکانا بس (ف 2) دوزخ ہے۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

جہنمی اور جنتی (ف 2) ان آیتوں میں اس حقیقت کا اظہار کیا ہے کہ قیامت کے بعد جہنم سے بچنے اور جنت میں داخل ہونے کیلئے کن باتوں کی ضرورت ہے ۔ فرمایا جن لوگوں نے سرکشی اختیار کی حدود مذہبی سے تجاوز کیا اور اس دنیائے حقیر کی زندگی کو زیادہ اہمیت دی اور یہ سمجھا کہ جو کچھ بھی ہے یہی چند روزہ حیات ہے انہوں نے اپنی جگہ جہنم میں بنائی ۔ جو لوگ اللہ کے سامنے پیش ہونے سے ڈرے کہ مبادا کہیں اعمال کی گرفت نہ ہو اور نفس کو ناجائز خواہشات سے روکا وہی جنت اور اس کی نعمتوں کے مستحق قرار دیئے جائیں گے۔