سورة النازعات - آیت 1

وَالنَّازِعَاتِ غَرْقًا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

قسم ہے ڈوب ڈوب کر (جان) کھینچ کر لانے والوں کی۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

سورۃ النازعات (ف 2) مکی سورتوں کی طرح اس میں بھی جس مسئلہ میں زیادہ اہمیت کے ساتھ بحث کی گئی ہے ، وہ مسئلہ حشرونشر کا ہے ۔ ان شواہد سے جن کو قسموں کی شکل میں پیش کیا ہے ، یہ ثابت کرنا مقصود ہے کہ بعثت وحشر کے نظریہ میں کوئی عقلی استحالہ نہیں ہے ۔ وجوہ تاویل میں اختلاف ہے ۔ جمہور مفسرین کے نزدیک ان سے مراد فرشتے ہیں اور ان کے متنوع اوصاف وفرائض کی توضیح ہے ۔ ﴿النَّازِعَاتِ﴾سے تعبیر ہوں گے وہ فرشتے جو کفار کی روح کو ان کی بداعمالیوں کے سبب سے بدن کے گوشے گوشے اور بال سے بتکلیف کھینچ کر لاتے ہیں ۔