سورة المرسلات - آیت 41

إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي ظِلَالٍ وَعُيُونٍ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

بے شک متقی (ف 1) لوگ چھاؤں اور چشموں میں ہونگے۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف 1) جہنم کی تفصیلات کے بعد ضروری تھا کہ پاکبازوں کو بشارت سنائی جائے چنانچہ فرمایا کہ اہل تقویٰ کے لئے جو سائے ہیں وہ ٹھنڈے اور رحمت کے سائے ہیں۔ وہ میٹھے اور شیریں چشموں میں ہوں گے ان کو ہر نوع کے مرغوب میوے ملیں گے اور کہا جائیگا کہ چونکہ تم نے دنیا میں اپنی خواہشات کے خلاف ہمارے دین کا ساتھ دیا ہے اور نیک زندگی بسر کی ہے اس لئے تمہاری خواہشات کو یہاں ملحوظ رکھا جائے گا تمہیں اجازت ہے کہ اس باغ میں رہو سہو اور جو چاہو کھاؤ پیو ۔ حل لغات : عُيُونٍ۔ جمع عین۔