سورة القيامة - آیت 33
ثُمَّ ذَهَبَ إِلَىٰ أَهْلِهِ يَتَمَطَّىٰ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
پھر اکڑتا (ف 1) ہوا اپنے گھر کو چلا گیا۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف 1) ان آیتوں میں بتایا ہے کہ جو بات آخرت میں کام آنے والی ہے وہ اعمال صالحہ ہیں ۔ اور وہ جس نے ساری عمر نافرمانی اور معصیت میں بسرکی جس نے کبھی خدا کی راہ میں کچھ نہیں دیا ۔ جس نے کبھی مسجد تک آنے کی زحمت گوارا نہیں کی بلکہ ہمیشہ روگردانی اور تکذیب سے کام لیا اور اکڑتا ہوا اپنے گھر کو چل دیتا تھا وہ آج یوم الحساب کے دن کسی رعایت کا مستحق نہیں ۔ اس پر کم بختی آنے والی ہے اور ضرور کم بختی آنے والی ہے ۔