سورة المدثر - آیت 38
كُلُّ نَفْسٍ بِمَا كَسَبَتْ رَهِينَةٌ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
ہر شخص اپنے کئے ہوئے میں پھنس (ف 1) رہا ہے۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف 1) غرض یہ ہے کہ خدا کسی شخص پر چڑھ کرکے اس کو نیکی اور تقویٰ پر آمادہ نہیں کرتا ۔ اس نے ہر ایک کو اختیار دے رکھا ہے کہ وہ اپنے لئے جس طرح کی زندگی پسند کرے ۔ چاہے خیروبرکت کی طرف بڑھے اور مراتب میں رفعت وارتقاء حاصل کرے ۔ اور چاہے ہر نیکی سے محروم رہے اور اپنے لئے خسران اور پستی اختیار کرے ۔ حل لغات : رَهِينَةٌ۔ مصدر ہے۔