سورة الحاقة - آیت 48

وَإِنَّهُ لَتَذْكِرَةٌ لِّلْمُتَّقِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور بےشک یہ قرآن تو متقیوں (ف 2) کے لئے نصیحت ہے

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

ف 2: ان آیات میں قرآن کی صداقت اور حقانیت کے متعلق فرمایا ہے ۔ کہ بلاشبہ اس میں ان لوگوں کی تشقی ایمان کا پورا پورا سامان موجود ہے ۔ جو پاکباز ہیں جس کے قلب ودماغ میں تعصی وجہل کی تاریکی نہیں ہے ۔ جو دیانتداری کے ساتھ اس کو سمجھنا چاہتے ہیں ۔ اور خلوص کے ساتھ حق کے خواستگار ہیں *۔ حل لغات :۔ قلیلا ماتومنون ۔ قلیل عربی میں ایسے مواقع پر بالعموم یا قیام کے معنے میں آتا ہے * تقول ۔ افترا اور جھوٹ سیکام لے * الوتین ۔ رگ ال والحق ثین ۔ یعنی قرآن ثبوت اور حقانفت میں اس مقام پرفائز ہے ۔ جہاں اولیٰ ترین شک بھی راہ نہیں پاسکتا *۔